کراچی کےجناح اسپتال میں شعبہ نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کی لفٹس خراب ہوگئیں۔ علاج کیلیے اسپتال آئے مریضوں کو وارڈ سے ٹیسٹ کیلیے منتقل کیے جانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھی کمی ہے، مریضوں کو سیڑھیوں سے نیچے اتارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔
تیمارداروں نے ایک مریض کو چادر کا اسٹریچر بنا کربالائی منزل سے نیچے اتارا۔ ذرائع کے مطابق مریضوں کوگراونڈ فلور پر ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیلیے لایا جاتا ہے۔
جناح اسپتال کی ڈاکٹر ارم نے بتایا کہ لفٹ کی مرمت کیلئے فنڈز مل گئے ہیں جلد خرابی دورکردی جائےگی۔