Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2024 12:38pm

بچوں کی سرگرمی پر والدین کی نظر ہوگی، یوٹیوب کا اہم فیچر متعارف

یوٹیوب نے والدین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا جس کے تحت وہ اپنے یوٹیوب استعمال کرنے والے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کا (فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ) نامی فیچر والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے والدین کو اس بات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی کہ آیا ان کے بچے ویڈیو پلیٹ فارم پر کیا کچھ کر رہے ہیں۔

اب ہر ویڈیو وائرل ہوگی؟ یوٹیوب کا نیا فیچر لانے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو YouTube کے فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے یوٹیوب کی سرگرمی دیکھ سکیں گے جیسے کہ انھوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، انھوں نے کن چینلز کو سبسکرائب کیا ہے، اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔

مزید برآں بچوں کی جانب سے نیا ویڈیو اپ لوڈ یا لائیو اسٹریم ہونے کی صورت میں والدین کو ایک ای میل موصول ہوں گی جو ان کی رہنمائی کرے گی۔ اس خصوصیت کا مقصد والدین کو اپنے نوعمروں کے ساتھ ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق اور آن لائن پروٹیکشن کے بارے میں بات چیت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Read Comments