Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2024 11:09am

پشاور میں طلبہ کو زمین پر بیٹھا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل

پشاور میں فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بیٹھنا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ کو معطل کردیا گیا جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی۔

چھٹیوں کے اختتام کے بعد اسکول کھلتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) پشاور طلبہ کو اسکولوں میں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے متحرک ہو گئے۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل کردیے۔

غیر حاضر اساتذہ کے خاتمے کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا حکم

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

ڈی ای او پشاور کا کہنا تھا کہ فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بیٹھا کر پڑھایا جارہا تھا، اسکول کے پی سی ٹی فنڈ میں 50 ہزار روپے موجود ہیں تو چٹائی یا دری پر طلبا کو کیوں نہیں بیٹھایا۔

اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 ، نمبر 3 اور نمبر 5 کے 3 اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کہا کہ تعلیمی سال شروع ہوگیا ہے لیکن طلبہ کو اسکولوں میں سہولیات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، تمام معطل اساتذہ کے خلاف انکوائری بنا کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read Comments