پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈی آئی جی پی ایچ پی نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ ہیڈ کوارٹر سے تمام اہلکاروں کو اطلاع دے دی گئی کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی سے لفٹ نہیں لے گا، لفٹ لینے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
پابندی کے حوالے سے مراسلہ میں کہا گیا اب لاہور رنگ روڑ، جی ٹی روڑ اور موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ لے گا اس کو معطل کر دیا جائے گا کیونکہ افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں۔