الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی پانچ سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق تین ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔
27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔
اس بل کے مطابق اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیاں ہونی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حالیہ قانون سازی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے۔