دنیا میں پہلی بار ایک بڑے اژدھے کو خود سے بھی بڑے سائز کے اژدھے کو ثابت نگلتےہوئے دیکھا گیا۔
بنگلہ دیش کمیںچٹا گانگ کے ایک وائلڈ لائف فارم میں محقیقین نے اس حیرت انگیزمنظر کا مشاہدہ کیا جہاں 10 فٹ لمبے برمی اژدھے نے reticulated نسل کے اژدھے کا شکار کیا۔
جرنل Reptiles and Amphibian میں شائع شدہ ایک تحقیقی مقالے کے مطابق اژدھے نے پہلے بڑے اژدھے کو سختی سے جکڑا اور بھر اسے دم کی طرف سے نگلنا شروع کردیا۔اور دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسے ثابت نگلنے میں کامیاب ہوگیا۔
اس دوران بڑےاژدھے نے بھی خود کو بچانے کے لیے بھر پور مزاحمت کی اور ایک مرحلےپر برمی اژدھے کو جکڑ بھی لیا ، لیکن شکست کے بعد اس کی گرفت کمزور پڑ گئی۔
یہ واقعہ اکتوبر 2020 میں پیش آیا۔ تاہم اس کے بارے میں تحقیقی مقالہ بعد میں شائع ہوا۔
سائنسدان نےاسوقت ایک حیرت انگیز مشاہدہ کیا کہ وہاں پر بری تعداد میں مرغیاں بھی تھیں ، سائنسدان ان کی گنتی کررہے تھے۔ مگر اژدھوں نے صرف ایکدوسرے کو نشانہ بنایا ۔
سائنسدان یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ جن کے مطابق اژدھوں کے لئے کھانے کے کئی آپشنز تھے۔ جس سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ معاملہ بھوک سے زیادہ ملکیت کا تھا۔ او اسی تنازعے کے باعث دونوں نےاپنی غذا بنا ڈالا۔
بنگلہ دیش میں ایسے اژدھوں کی صرف دو اقسام پائی جاتی ہے اور دونوں کی نسل ختم ہونے کا اندیشہ ظاہرکیا جارہاہے۔
برمی اژدھوں کی سائز 16 فٹ ہوتی ہے، جبکہ reticulatedاژدھوں کی لمبائی 22 فٹ تک ہوسکتی ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے اژدھے سمجھے جاتےہیں۔