لاہور: یوٹیوبر ڈاکٹرعمرعادل کو خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر کو خواتین کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
آج ضلع کچہری میں مقدمے کی سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے ڈاکٹرعمرعادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست پر وکلا سے حتمی دلائل طلب
پروگرام کے دوران ہنسی کیوں؟ عظمیٰ بخاری شاہ محمود قریشی کی بیٹی پر برس پڑیں