چلاس میں بارش نے گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم گلگت سیکشن لال پڑی کے مقام پر بند ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم گلگت سیکشن لال پڑی کے مقام پر بند ہونے کی وجہ چلاس اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد کئی کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہے،روڈ کی بحالی کے لئے ایف ڈبلیو او کی مشینری مصروف عمل ہے۔
دوسری جانب شاہراہ استور شوٹر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی ہے اور استور ویلی کا شاہراہ قراقرم سے رابطہ کٹ کررہ گیا ہے۔