حال ہی میں پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار اور کامیڈین ماجد خان ، نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے، جہاں انہوں نے ڈیلی وی لاگرز کو تنقید کا نشانہ بنایا، جو ایسا کانٹینٹ پوسٹ کرتے ہیں, جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان میں ڈیلی وی لاگرز کے مستقبل کی بھی پیش گوئی کی۔
نادرعلی نےجب ان سےپوچھا کہ ان کا ولاگنگ میں فیوریٹ یو ٹیوبر کون ہے تو ماجد خان کا کہنا تھا کہ ’یہ کیسا سوال ہے،؟ ڈیلی ولاگنگ میریدکھتی رگ ہے۔مجھے ڈیلی بلاگنگ سے اتنی نفرت ہے،میرے لیے ایک لاوا ہے یہ میری زندگی کا سب سے بڑا درد ہے، مجھے واقعی ڈیلی بلاگنگ سے نفرت ہے۔ اس طرح کا کانٹینٹ آرٹ کی شکل نہیں ہے، ہم آرٹ کا ایک ٹکڑا تیار کرنے میں بہت محنت کر رہے ہیں، لیکن وہ جو کر رہے ہیں وہ آرٹ نہیں ہے“ یہ ویڈیو کا لنک ہے۔
ڈیلی بلاگنگ کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماجد خان نے کہا کہ ، میرے خیال میں یہ وی لاگز طویل عرصے تک چلیں گے، ڈیلی بلاگنگ کا پاکستان میں اچھا مستقبل ہے، لیکن میں اعتماد سے نہیں کہہ سکتا، کیونکہ میں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ٹک ٹاک پاکستان میں ناکام ہوجائے گا۔ کیونکہ میں دیکھتا تھا کہ اس میں صرف لپ سنگنگ ہوتی تھی۔ لیکن اب ٹک ٹاک پاکستان میں بے حد مقبول ہے۔
پاکستان میں ڈکی بھائی، معاذ صفدر، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر، رجب بٹ اور سیسٹرولوجی سب سے زیادہ مقبول یوٹیوب ڈیلی وی لاگرز ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈی آرٹسٹ ماجد خان کے فیس بک پر کافی فالوورز ہیں۔ وہ “ کامکس بائی ماجد“ کے نام سے مشہور ہیں۔بنیادی طور پر وہ ایک فنانس پروفیشنل تھے، لیکن اب انہوں نے اپنے کیریئر کو ڈیجیٹل تخلیق اور پی آر میں تبدیل کردیا ہے۔ اان کے کچھ وائرل اسکٹسکو لاکھوں میں ویوز حاصل کیے ۔ماجد کی کامکس کے فیس بک پرساڑھے چھ لاکھ اور انسٹاگرام پر 100 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔