ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے آئینی ترمیم، کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کیلئے ڈیولپمنٹ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
محمود اچکزئی اور شاہد خاقان کی ملاقات، اے پی سی طلب کرنے پر اتفاق
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے ملاقات میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے مطالبے پر عملدرآمد پرزور دیا ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مل کر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم نے شہباز شریف سے اپنے لاپتا کارکنان کی جلد بازیابی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ایم کیوایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، جبکہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیرتارڑ بھی شریک ہوئے۔