Aaj Logo

شائع 03 ستمبر 2024 05:53pm

چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے اور اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے۔

معیشت کے استحکام کیلئےآئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق اس دورے کی دو نوعیت ہیں، ایک تو یہ کہ یہ دوطرفہ سرکارہی دورہ ہے دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے۔

پاکستان اور مرکوسر تجارتی بلاک کے درمیان تجارتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کی توثیق

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Read Comments