Aaj Logo

شائع 03 ستمبر 2024 05:42pm

کئی برس بعد رواں ماہ پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کیلئے کئی برس بعد ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے تحت یہ خوش خبری ستمبر میں متوقع ہے۔

تنخواہ دار طبقہ اپنے حصے سے زائد ادا کررہا ہے، تاجروں کے بجائے تنخواہ دار ٹیکس دیں یہ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان، اسپیکر لاعلم نکلے

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کاش ہمارے سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے ایسا پہلے کرلیتے تو آج پاکستان ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

Read Comments