فرانس کے تاریخی چرچ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث چرچ کا بیل بھی نیچے آگرا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ستمبر کو شام ساڑھے 4:30 بجے فرانس کے شمالی قصبے سینٹ اومر کے چرچ آف دی امیکولیٹ کنسیپشن میں آگ لگی۔
رپورٹ کے مطابق نوے افراد پر مشتمل فائر فائٹرز کے عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا۔ لیکن چرچ کا لمبا نوکدار حصہ (سٹیپل) پہلے ہی نیچے گر چکا تھا۔
آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن چرچ کے قریب رہائشیوں کو آگ سے نکلنے والے شدید دھوئیں کے باعث عارضی طور پر اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔ چرچ میں آگ لگنے کی تفصیل سامنے نہ آسکی۔
چرچ آف دی امیکولیٹ کنسیپشن میں نو گوتھک فرنشننگ کی خصوصیات ہیں،اس کی نقاب کشائی 1859 میں کی گئی تھی۔