Aaj Logo

شائع 03 ستمبر 2024 01:06pm

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا یہ بات درست ثابت ہوتی ہے پاکپتن کے رہائشی فضل کمبوہ پر

پاکپتن کے فضل احمد کمبوہ نے قدیم اور نایاب کرنسی کے نوٹوں کا خزانہ جمع کررکھا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا کلیکشن دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں۔

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا یہ بات درست ثابت ہوتی ہے پاکپتن کے رہائشی فضل کمبوہ پر جنھوں نے پچاس سال کرنسی نوٹ جمع کرنے میں گزار دیے۔

فضل احمد کےپاس 193 ممالک اور تقریباً 400 ریاستوں کے کرنسی نوٹوں کا ذخیرہ موجود ہیں۔

سلطنتِ عُثمانیہ،ریاست حیدرآباد دَکن،خالصتان،ریاست بہاولپور، ریاست خیرپور،ریاست سوات،ریاست قلات،چین کےسیکڑوں سال پُرانے نوٹ دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

گولڈ پلیٹڈ اعزازی نوٹ ہاتھوں سےلکھی گئی کرنسی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا نوٹ، سعودی شاہی خاندان کےجاری کردہ گولڈپلیٹڈ اعزازی نوٹ، ملکہ الزبتھ کاجاری کردہ نوٹ، بیجنگ اولمپکس،رشین فیفا ورلڈکپ پرجاری اعزازی نوٹ ان کی کلیکشن کا حصہ ہیں۔

فضل احمد کا دعویٰ ہے کہ کرنسی نوٹوں کا ایسا خزانہ دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں انھیں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹرکیاجاچکا ہے۔

فضل احمد کا مطالبہ ہے کہ حکومت انھیں عالمی ریکارڈ دلانے کیلئے تعاون کرے۔

Read Comments