ہنڈائی نشاط نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دوسرے ممالک سے ان کی مصنوعات کی ترسیل کی لاگت بڑھ گئی ہے، اس لیے انہیں اپنی کاروں کی قیمت میں اضافے کی ضرورت پڑی۔
کمپنی کے مطابق ایلانٹرا، سوناٹا، ٹوسان اور پورٹر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت 6930000 روپے تھی لیکن 250000 روپے اضافے کے بعد اب اس کی نئی قیمت 7180000 روپے ہے۔
ٹوسان جی ایل ایس FWD کی پرانی قیمت 7165000 تھی۔ گاڑی کی قیمت میں 150000 اضافے کے بعد ٹوسان کی نئی قیمت 7,315,000 روپے ہوگئی ہے۔
ٹوسان جی ایل ایس AWD پہلے 8030000 روپے کی قیمت میں دستیاب تھی لیکن 250000 روپے کے اضافے کے بعد اب اس کی نئی قیمت 8280000 روپے ہوگئی ہے۔
ٹوسان الٹی میٹ AWD کی پرانی قیمت 8659000 روپے تھی جبکہ نئی قیمت 8909000 روپے ہو چکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کپنی کے مطابق سوناٹا 2000 سی سی کی پرانی قیمت 9979000 روپے تھی بڑھنے کے بعد اس کی نئی قیمت 10229000 روپے ہوچکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سوناٹا 2500 سی سی کی پرانی قیمت 10930000 روپے تھی، قیمت 275000 روپے سے بڑھ کر نئی قیمت 11205000 روپے ہو چکی ہے۔
ہنڈائی کی پورٹر ہائی ڈیک (اے سی ) کی پرانی قیمت 4189000 تھی لیکن 200000 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 4389000 ہوگئی ہے۔
پورٹر فلیٹ ڈیک (اے سی) کی پہلے 4169000 روپے کی تھی۔ 200000 اضافے کے بعد نئی قیمت 4369000 ہوگئی ہے۔
پورٹر ڈیک لیس (اے سی) کی نئی قیمت اب 4349000 روپے ہوگی۔ گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 4149000 روپے تھی۔
پورٹر ہائی ڈیک (اے سی کے بغیر) کی نئی قیمت 4279000 روپے میں دستیاب ہوگی۔ پرانی قیمت 4079000 تھی۔
پورٹر فلیٹ ڈیسک (اے سی کے بغیر) کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4059000 روپے سے بڑھ کر 4259000 روپے ہو گئی ہے۔
پورٹر ڈیک لیس (اے سی کے بغیر) کی قیمت 4239000 روپے ہے جو پہلے 4039000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں بھی 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ نئی قیمتیں یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوں گی۔