سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین نے طواف کعبہ کیا اور نماز عشاء ادا کی۔
مکہ مکرمہ اور ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں چھائیں اور پھر بادل جم کر برسے، جس سے صحرائی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
مکہ مکرمہ میں ہریالی مستقل ہونے لگی، قرب قیامت کی نشانی؟
مسجد الحرام میں بھی موسلادھار بارش سے دنیا بھر سے آئے عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
زائرین نے موسلادھار برسات کے دوران طواف کعبہ کیا اور نماز عشاء ادا کی۔ اس موقع خواتین بھی موجود تھیں۔
میزاب رحمت سے برسنے والے بارش کے پانی سے روح پرور مناظر دیکھے گئے، عمرہ زائرین نے بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اللہ کے حضور اپنی مناجات کیں۔