وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رؤف حسن این آر او کے لیے منت سماجت پر آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی بھی فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن جب تک نو مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ جب کہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ این آراو لیا نہ لیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اندر سے کہہ رہے ہیں کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، پی ٹی آئی کی بھرپور مخالفت
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ این آر او لیا نہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی اگر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بنیں گے تو پاکستان کی عزت ہوگی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ
محمود خان اچکزئی نے تجویز پیش کی کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ اس وقت سب لوگ مل بیٹھیں، آئین کی بالادستی پر اس وقت سب متفق ہیں، آئین کی خاطراسٹیبلشمنٹ سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔