Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2024 06:32pm

دلجیت دوسانجھ بھی پاکستانی متنازع یوٹیوبر کے گانوں کے فین نکلے، مداح حیران

ایک کے بعد ایک کانسرٹ اور فلمیں کرنے والے بھارت کے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کی مصروفیات دیکھ کر ایسا لگتا ہے ان کے پاس سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں ہوگی، لیکن اس کے باوجود وہ اپنے لیے ”می ٹائم“ ضرور نکال لیتے ہیں، اور ان کا یہ می ٹائم تفریح سے بھرپور ہوتا ہے۔

حال ہی میں دلجیت نے انسٹاگرام پر ایک رِیل شیئر کی جس میں وہ اپنے خانساماں کے ہمراہ ”کُکڑ وَرسِز ڈوسا“ کی تیاری میں اپنے کُک سے مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جاری یہ کامیڈی رِیل دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 18 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس ریل میں وہ پنجابی میں ڈوسا بنانے کے دوران دلچسپ کمینٹری کرتے نظر آئے۔

لیکن دلجیت دوسانجھ کے پاکستانی مداحوں نے ایک انوکھی بات محسوس کی۔

صارفین نے غور کیا کہ رِیل کا اختتام نارمل نہیں تھا بلکہ ڈوسا پکانے کی خوشی میں دلجیت ایک ”پاکستانی مولوی“ کے وائرل ہونے والے متنازع گیت کی سطریں گنگنا رہے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ متنازع پاکستانی یوٹیوبر حسن اقبال چشتی کا متنازع گیت ”دھی اسکولوں ہٹالے“ کی ویڈیو سے ایک لائن ”ڈانَس کردی پئی اے“ گنگناتے ہوئے اپنے کُک کے ہمراہ ڈانس کررہے ہیں۔

جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈانَس کردی پئی اے والی لائن گیت کے خالق پر ذاتی حملہ تھا۔

ایک اور صارف نے ویڈیو کے غیر متوقع حصے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف لیجنڈز ہی جانتے ہیں ”ڈانَس کردی پئی اے“ کی لائنز کے پیچھے کا راز‘۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ’شیرا‘ انتقال کر گئے

واضح رہے کہ پاکستان سمیت بھارت کے بھی صارفین حیران ہیں کہ اتنا مصروف شیڈول ہونے کے باوجود بھی دلجیت دوسانجھ پاکستان سے وائرل ہونے والی میم کے حوالے سے اتنا آگاہ کیسے ہیں۔

Read Comments