سینیٹ نے دستور ترمیمی بل 2024 مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قرآن و سنت سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔‘
سینیٹ اجلاس میں دستور ترمیمی بل سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیش کیا، جس کی وزیر قانون نے مخالفت کی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ہمارے آئین میں بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، بنیادی حقوق میں سیاست میں حصہ لینا بھی شامل ہے۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ
انھوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کو سیاست سے دور رکھنے کیلئے شرط رکھی گئی کہ الیکشن لڑنے کے لیے گریجویٹ ہونا لازمی ہے، لیکن یہ بات ووٹر پر چھوڑ دینی چاہیے کہ وہ کس کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔