وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ہنی ٹریپ بڑا مسئلہ ہے، لوگ رشتوں کے چکر میں بھی کچے میں چلے جاتے ہیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے ضیا لنجار نے ہنی ٹریپ معاملے پر مزید کہا کہ سستے سودے پر بھی لوگ وہاں چلے جاتے ہیں، حالانکہ اخبارات میں بھی اشتہار دیے ہیں کہ ہنی ٹریپ سے بچا جائے۔ لوگ یہ بھی نہیں سوچتے کہ 20 لاکھ والی چیز 5 لاکھ میں کیسے مل سکتی ہے۔
لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے گزشتہ دو ماہ میں پانچ ڈاکو کشمور پولیس نے مارے ہیں۔
پنجاب سے 500 لڑکیاں اغوا کرکے سندھ میں بیچنے والا گروہ پکڑا گیا
انھوں نے مزید کہا کہ کشمور پولیس نے 27 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے، ڈاکوں کے پاس سے خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا، کشمور ضلع سے اب تک صرف دو افراد بازیاب نہیں ہوئے۔