پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت اجلاس کے لیے بھارتی وزیر تجارت اور انڈسٹری پیوش گوییل کو دورے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے پاکستان نے بھارتی وزیر تجارت پیوش گوییل کو دورے کی دعوت دے دی، پیوش گوییل کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، ایس سی او ممالک کے وزرائے تجارت اور معاشی امور شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت
شنگھائی تعاون تنظیم نے افغانستان سے انسدادِ دہشت گردی کا مطالبہ کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی، وزارتی اجلاس کی تجاویز کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
شنگھائی تعاون کا حکومتی سربراہی اجلاس اکتوبر میں اسلام آباد میں ہوگا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی حکومتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔