پاکستان شوبز کی مشہور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ حبا بخاری امید سے ہیں۔ اور ان کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے۔
نادیہ خان اداکاری اور میزبانی کے بعد ایک نجی ٹیوی چینل پر تجزیہ نگاری کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ جس میں وہ مختلف ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا تجزیہ کرتی ہیں۔ اور ڈراموں کا مختلف مختلف پہلووں سے جائزہ لیتی ہیں۔
مریم نفیس کا شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے رابطے کا انکشاف
شو کی حالیہ قسط میں انہوں نے دانش تیمور اور حبا بخاری کے ہٹ ڈرامہ سیریل“ جان نثار“ پر اپنا تجزیاتی نکات پیش کیا۔ اور تبصرے کےدوران ڈرامے کی ہیروئن حبا بخاری سے متعلق ایک اہم انکشاف بھی کرڈالا۔
نادیہ خان کا کہنا ہے کہ سیریل کی ہیروئن حبابخاری حاملہ ہیں اور انہوں نے اپنے دونوں موجودہ ڈراموں ”جاں نثار“ اور ”رد“ کی شوٹنگ بھی دوران حمل ہی کی ہے۔ اور ڈرامے میں ان کے چہرے کی سوجن اور بڑھتا ہوا وزن اس بات کی گواہی دے رہیں۔
نادیہ خان نے شوبز کی اس کامیاب جوڑی کو پیشگی مبارکباد بھی دےدی۔
واضح رہے کہ حبابخاری اور ان کے اداکار شوہرآریز احمد کی جانب سے ابھی تک ایسی کسی خبر کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی کوئی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔