Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2024 09:16am

خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم، اسکول دوبارہ کھل گئے

Welcome

خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں جس کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولز آج سے کھل گئے، پرائمری، مڈل و ہائی سکولوں میں پڑھائی ہو گی، پرائمری سکولوں کو یکم جون سے بند کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل اور ہائی سکولوں کو 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات دی گئی تھیں جبکہ آج تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر اکثر سکولوں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم ہے۔

Read Comments