پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر غیرمشروط اور محفوظ رہا کرا لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کے تینوں عزیز بھی رہا کرا لئے گئے ہیں۔ جس کے بعد تمام مغوی بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 12 خارجی مارے گئے
اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ رہائی میں قبائلی بڑوں اور مقامی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 21 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد اور ان کے عزیزوں کو جرائم پیشہ عناصر نے اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ والد کے جنازے میں شرکت کے لیے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں آبائی علاقے میں آئے تھے۔