نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی جدائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں جائیداد ہیں، ان کے 30 پلاٹ سیکٹر سی 16 میں ہیں، سیکٹر سی 15 میں 4 پلاٹ، اٹک میں 1300 کنال اراضی ہے۔
نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ زلفی بخاری کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نو مئی مقدمات سننے والے ججز بھی تبدیل
واضح رہے کہ زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔