امریکا میں ایک شور مچانے والے مرغے کو اپنے امیر مالکان کی جانب سے اُس کے پُرتعیش دڑبے سے بے دخلہ کا خطرہ ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ”رونی“ نامی یہ مرغا امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مالیبو میں رہتا ہے جہاں مارٹن شین اور باب ڈیلن جیسی ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھر ہیں اور ایک گھر کی اوسط قیمت سات ملین ڈالرز تک ہے۔
مرغوں کے شور سے تنگ خاتون سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں
رونی کی عمر چھ ماہ ہے جو پچھلے مہینے سے روزانہ صبح ساڑھے چار بجے بانگ دے کر اپنی ملکن پامیلا وِتھم کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، پامیلا اپنے شوہر باب اور رونی کے ساتھ ایک پوائنٹ ڈوم فارم پر رہتی ہیں۔
مرغے کی علی الصبح کان پھاڑ ککڑوں کوں اور پھڑپھڑاتے پروں کی آواز سے پریشان پامیلا اب اس کیلئے ایک نئے گھر کی تلاش میں ہیں۔
مرغیوں کی انسانوں والی خاصیت نے سائنسدانوں کو حیران کردیا
پامیلا کی بہو ساشا ہیگنز نے رونی کیلئے نئے گھر کی تلاش میں جاری اشتہار میں لکھا کہ وہ مرغے کیلئے ایک نئے گھر کی تلاش میں ہیں جہاں اسے ’ڈنر ٹیبل کی زینت بنناے کے بجائے‘ محبے سے رکھا جاسکے۔
پامیلا جو کہ پیشے سے جائیداد کی خریدوفروخت سے وابستہ ہیں، کہتی ہیں کہ ’ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم مسئلہ چاہتے بھی نہیں‘۔
پایلا کے بیٹے نے جون میں انہیں رونی اور پانچ دیگر چوزے دیے تھے، ان کے بیٹے کو معلوم نہیں تھا کہ دئے گئے چوزوں میں تین مرغے نکلیں گے۔
کیا کالی مُرغی ایام سمانی کے انڈے بھی کالے ہوتے ہیں
اب رونی کو نیا گھر ملے گا یا وہ کسی ڈش کا حصہ بنے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔