موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی ”موڈیز“ کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ ”سی اے اے 3“ سے بہتر کرکے ”سی اے اے 2“ کر دی گئی ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔
مشکل معاشی اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے، موڈیز
ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے 2 کر دی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کی تھی، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی۔
موڈیز نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔