Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 08:34am

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر تنازع: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس غیر یقینی سے دوچار

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس Aj گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کیا گیا تھا تاہم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

واضح رہے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور حسن مرتضیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ رہنما پی پی پی ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی بھی اہم بیٹھک میں شرکت کریں گے۔

اب نئی پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ ابھی تک پیپلز پارٹی کو اجلاس کے بارے میں کنفرم نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، ن لیگ نے ابھی تک کمیٹی اراکین کے بارے میں کنفرم نہیں کیا تاہم گورنر ہاؤس میں اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے، یوسف رضا گیلانی

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔

پاور شیئرنگ کے معاملے پر اجلاس: پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو مطالبات کی فہرست تھما دی

واضح رہے کہ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گزشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، پیپلزپارٹی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاورشیئرنگ فارمولے کے طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے صورتحال سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا۔

Read Comments