Aaj Logo

شائع 31 اگست 2024 05:07pm

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر 22 اہم مسافروں سمیت لاپتہ

روس کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا ہے۔ اس پر 22 اہم شخصیات سوار ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر مشرقِ بعید میں آتش فشاں وچکازیٹز کے نزدیک واقع فوجی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔ مقررہ وقت پر اِس نے اپنی منزل پہنچ کر رپورٹ نہیں کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایم آئی بی ایٹ ہیلی کاپٹر پر اہم شخصیات سوار تھیں اس لیے اس کا لاپتا ہو جانا انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا جانے والا ایم آئی بی ایٹ ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر روس کے اندر پرواز کے لیے بنایا گیا تھا۔

یہ ہیلی کاپٹر روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں جزیرہ نما کامچیٹکا کے نزدیک لاپتا ہوا۔ ایسا ہی ایک ہیلی کاپٹر 12 اگست کو کامچیٹکا کے علاقے میں تباہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کامچیٹکا روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں ایک مقبول تفریحی مقام ہے۔ یہ علاقہ ماسکو کے مشرق میں 6 ہزار کلو میٹر اور امریکی ریاست الاسکا کے مغرب میں 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

روس کے انتہائی اندرونی علاقوں میں خراب موسم کے باعث فضائی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کے حادثات کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 ہلاک، ویڈیو وائرل

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

’45 سال پرانا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں استعمال کیا‘ فیصلے کی ذمہ دار ایرانی حکومت ہے، امریکا

Read Comments