Aaj Logo

شائع 31 اگست 2024 04:28pm

طوفان ’اسنیٰ‘ کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا

طوفان ”اسنیٰ“ کا خطرہ ٹلتے ہی ملک میں ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کے داخلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

موسمیاتی سیٹلائٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔

اس ڈپریشن کے کورس کو دیکھا جائے تو یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سے چار روز میں مشرقی سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

بلوچستان میں بارش سے تباہی، نشیبی علاقے زیر آب، 13 بچوں سمیت 30 جاں بحق

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بھی اس ڈپریشن کی اطلاع دی ہے۔

بھارتی موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر، اوڈیشہ میں اس مدت کے دوران بہت زیادہ بارش کا امکان ہے اور یکم ستمبر کو بھی بھاری بارش جاری رہ سکتی ہے۔

شہر میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، اعداد و شمار جاری

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی اس وقت پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ اپنی سمت بھی بدل سکتا ہے۔

Read Comments