Aaj Logo

شائع 31 اگست 2024 03:44pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں امن و امان کے مسائل کا اعتراف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 12 خارجی مارے گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے، پولیس میں بھرتیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔

کراچی : ’میرے 4 بچے خرید لو‘ پولیس اہلکار پریس کلب پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اسپتالوں میں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں، یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے، آپ کے علاقے میں جو ترقیاتی کام ہورہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں، آپ ہماری ٹیم ہیں آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنا ہے۔ عوام تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کروں گا۔

Read Comments