Aaj Logo

شائع 31 اگست 2024 03:22pm

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی مخالفت کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

لاہور کے ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹیریٹ میں ن لیگی اجلاس کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اس دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ حنیف عباسی کی بات اس سے پوچھیں مجھے کیا پتہ۔

دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، لیاقت بلوچ

صحافی نے سوال کیا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ خواجہ آصف بولے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

مبارک ثانی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی جلسہ کرتی تو خراب حالات کا ملبہ ان پر ہی گرتا، بیرسٹر عقیل

صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ کس ٹیم کا حصہ ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

Read Comments