نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے ملک گیررابطہ عوام ممبرسازی مہم شروع کررہے ہیں، دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، مقتدر طبقہ کا رہن سہن اوردھن یورپ میں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم میں 5 کروڑ ووٹرز سے رابطہ کریں گے، حکمران طبقہ عوام کی کمائی لوٹ کربیرون ملک منتقل کردیتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا،ملک گیرہڑتال نےحکومت کوفائنل وارننگ دی۔ علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے رانا افضال سیاسی اور انتخابی میدان میں مسلسل جہدوجہد کرتے رہے۔ لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی رہنما عمر آفتاب ڈھلوں کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔