خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ بیرون ملک سے آنیوالے اکاون سالہ مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق علامات ظاہرہونے پر مریض کو پولیس سروسزاسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابقمریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت بہترہےاوراسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔
خیبرپختونخوامیں رواں سال منکی پاکس وائرس کےمریضوں کی تعداد3ہوگئی