اٹلی کا ویزا نہ ملنے پرپاکستان کے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوٹس لے لیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اٹلی کے سفارت خانہ کو خط جاری کردیا ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے، باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے عالمی باکسر سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔
باکسر محمد وسیم گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،باکسر محمد وسیم نے کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا مجبوراَ ویڈیو پیغام میں اپیل کرنا پڑی تھی ۔