طوفان اور شدید بارشوں کے اثرات سامنے آنے لگے ۔ کیماڑی میں ٹمبر پونڈ پر ہزاروں مری ہوئی مچھلیاں ساحل پر آگئیں۔
شدید بارشوں اور آندھیوں سمیت موسمی حالات کے باعث کراچی ہاربر کے مینگروو ایریاز اور ساحلی علاقوں میں موجود تلچھٹ سمندری پانی میں گھل مل کر پانی کو آلودہ کر رہا ہے۔
اس علاقے میں پائی جانے والی نسلیں ملٹ اور اسپاٹڈ سکیٹ ہزاروں کی تعداد میں ساحل پر مری ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیکینکل ڈائیریکٹر معظم خان کے مطابق مچھلیوں کا مرنا ایک مقامی سرگرمی ہے اور وسیع نہیں ہے، ماہی گیر مچھلیوں کو پولٹری میل پلانٹس کو فروخت کرنے کے لیے جمع کر رہے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیکینکل ڈائیریکٹر نے کہا کہ ان مچھلیوں کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ وہ آلودگی کی وجہ سے مری ہیں اور یہ غیر صحت بخش ہو سکتی ہیں ۔