محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزادخان کے مطابق دو سے پانچ ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا ، آنے والا سیزن پوسٹ مون سون ہے، پوسٹ مون سون میں کم بارشیں ہوں گی۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بھی اثرات ہونگے، ملک میں بارشوں کے ایک سے دو اسپیل مزید بھی ہو سکتے ہیں۔
ا نکا کہا ہے کہ مون سون شدت سے چل رہا ہے۔ کراچی کے نزدیک سمندر میں گزشتہ روزسے سائیکلون بنا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل بھی بارش ہو گی ۔