ایلون مسک نے زوم، گوگل میٹ، اور مائیکروسافٹ ٹیمز کے مقابلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
ٹیک کرنچ کے مطابق کرس پارک نامی ایک ایکس ملازم نے انکشاف کیا کہ کمپنی پہلے ہی نئے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے تجرباتی بنیادوں پر ادارے کی سطح پر کانفرنسنگ کرچکی ہے اور ٹیم کی طرف سے فیڈ بیک بہت زیادہ مثبت رہا ہے۔
اس نئی خصوصیت کو جلد ایکس صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایکس نے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کا ورکنگ ورژن تیار کیا ہے۔