Aaj Logo

شائع 30 اگست 2024 01:46pm

بلوچستان میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بہہ گئی

بلوچستان بولان کلی ساتکزئی میں اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کو نقصان گزشتہ شب سیلابی ریلے سے پہنچا، ملحقہ علاقوں کو گیس فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، مستونگ، قلات، مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں کو گیس فراہمی معطل ہے جبکہ بلوچستان میں سیکورٹی کلیئرنس کے بعد مرمت کا کام کیا جائےگا۔

ان کے مطابق ’سکیورٹی کلیئرنس کے بعد تباہ شدہ 18 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کے کام کے لیے ٹیم کو متحرک کیا جائے گا۔‘

بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال: بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

جھل مگسی کے حکام کے مطابق بارشوں کے باعث ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ ضلع لورالائی میں سنجاوی کے علاقے میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی بارشوں سے 20 جولائی سے اب تک 29 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 9 ہزار کی آبادی متاثر ہوئی۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق

Read Comments