Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 02:58pm

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرنکی بیلا کا شوہرگرفتار

مشہورڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گرفتار کرلیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ،بعدازاں انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

فرح خان نے جانی لیور کی بیٹی کو اپنی گاڑی سے کیوں نکال باہر کیا؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگوٹتسیف کو جمعرات کو صبح 10:00 بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے 273.5 اے اور 73.5 اے سمیت کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔

تفیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی میں تو کوئی تشدد نہیں ہوا۔

گرفتاری سے پہلے پولیس ٹیم نے40 منٹ تفتیش اورالزامات کے تحت پوچھ گچھ کی تھی۔

روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو 25 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نکی بیلا سابق ڈبلیو ڈبلیوای چیمپیئن رہ چکی ہیں ۔

اس سے پہلے نکی بیلا اور آر ٹیم نے پیر 26 اگست 2024 کو اپنی شادی می سالگرہ منائی تھی دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی، جبکہ انکا ایک بچہ بھی ہے۔

نکی اور آرٹیم کی ملاقات2017 میں شو ڈانسنگ ود دی اسٹارز میں ہوئی تھی، اسوقت نکی ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جا ن سینا کے ساتھ تعلقات میں تھی ۔

Read Comments