Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 11:16pm

خیرپور میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 نایاب بکریاں ہلاک

خیر پور کے علاقے نارا میں بکریوں کر ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔

متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Read Comments