Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 12:07am

طوفانی صورتحال اور بارش: حیدرآباد، مظفر آباد کے بعد کل کراچی میں بھی اسکول بند

مون سون کے طوفانی اسپیل کے سبب حیدرآباد اور مظفر آباد کے بعد اب کراچی میں بھی کل سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حیدرآباد اور کراچی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکول کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی نے 30 اگست کو شیڈول داخلہ ٹیسٹ شہر میں بارش کے پیش نظر مؤخر کردیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے شیڈول ٹیسٹ حالیہ طوفانی بارش کے باعث مؤخر کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ اب 6 ستمبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ہوں گے جبکہ طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹرز پر رپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں شدید بارشیوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کل تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولزبند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم ایلمینٹری اورسیکنڈری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 30 اور 31 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے صرف 30 اگست کو بند رہیں گے۔

Read Comments