Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 07:36pm

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قانون بن گیا، صدر مملکت نے منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024“ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔

اس بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

نشان جو بھی ملے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر

ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔

آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

Read Comments