Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 05:02pm

کباب خریدنے آنے والے کا سیخ کے وار سے بہیمانہ قتل

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک ڈھابے کے مالک نے اپنے ملازمین کے ساتھ مل کر گاہک کو تشدد کے بعد سر پر کباب کی سیخ کے وار کرکے مار ڈالا۔

جھگڑا پارسل کے آرڈر کی تکمیل میں تاخیر پر ہوا تھا۔ جب گاہک نے شکایت کی تو ڈھابے کے ملازمین سے تو تو میں میں ہوئی۔ ملازمین نے ڈھابے کے مالکان کوبلالیا جو کئی افراد کے ساتھ آئے اور گاہک کو مارنا شروع کردیا۔

29 سالہ ہرنیت سنگھ سچدیو شدید زخمی ہوا تو اُس کے دوستوں نے اُسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ہرنیت کے دوستوں نے اس کا اسکوٹر ڈھابے کے باہر دیکھا تو اندر گئے جہاں اُن کے دوست کو بُری طرح مارا جارہا تھا۔

ڈھابے کے مالک کیتن نرولا اور اجے نرولا نے ملازمین کے ساتھ مل کر ہرنیت سنگھ سچدیو پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

ہرنیت سنگھ کی ماں نے بتایا کہ اُن کی بہو امید سے ہے۔ ہرنیت سنگھ کے ہاں پہلی اولاد ہونے والی ہے۔ پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک اور ایک ملازم سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read Comments