Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 04:03pm

نہارمنہ کچا لہسن کھانے کے ان گنت فوائد جانیے

لہسن کو کھانوں کی تیاری کا ایک لازمی جز سمجھا جاتا ہے، اور شاید ہی کوئی ڈش ایسی ہو جس میں لہسن شامل نہ ہو۔ لیکن ٓلہسن کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے علاوہ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

لہسن کونہارمنہ کھایا جائے تویہ اپ کی صحت کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

”ہلدی والا دودھ“ طبی فوائد سے مالا مال

اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹریا، اور اینٹی فنگل جیسی خصوصیات سے بھر پور لہسن میں آئرن، زنک، کاپر ، کاربو ہائیڈریٹس،فائبر اور کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔،جو وزن کم کرنے سے لے کر ذیابیطس اور کولیسٹرول کی خرابی کو کنٹرول رٓکھ سکتا ہے۔

خالی پیٹ لہسن کھانے کے کیا فائدے ہیں ،اور اسے کیسے استعمال کیا جائے، اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھ سکتا ہے

خالی پیٹ لہسن کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، بلکہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی شریانوں کو بہتر حالت میں رکھنے مین بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ کچا لہسن کھایا جائے تو اس سے خون گاڑھا ہونے سے روکنے میں مدد ملتی ہےاور خون میں کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔اور یہ دونوں چیزیں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مددد ےد سکتی ہیں۔

شوگر لیول کم کرتا ہے

شوگر کے مریضوں کےلیےلہسن کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔ اسے دوا کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ لہسن جسم میں شوگر کی سطح کو کم کر کے خون کی گردش کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے۔

قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے

کچے لہسن میں اہینٹی آکسیڈنٹ اور سٓلفر پر مشتمل مرکبات پائے جاتے ہیں، جوجسم کے مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور اگر کچے لہسن کو با قاعدگی سے روزانہ کھایا جائے تو انفیکشن اور کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھ سکتا ہے

کچے لہسن میں موجود ڈائیل ڈسلفائیڈ جیسے سوزش آمیز مرکبات جسم میں سوزش کم کر کےگھٹیا جیسے امراض کی علامات کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

وزن کو کم کرتا ہے

ایسے افراد جو اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہوں ان کے لیے لہسن ایک اچھا آپشن بن سکتا ہے، کچے لہسن کا استعمال جسم میں میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے میں مددکر سکتاہے، اگر لہسن کو خالی پیٹ کھایا جائے تو اس سے آنتوں کی صحت بھی مناسب رہتی ہے۔

Read Comments