پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے کرشنگ شروع نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اتنی سخت ریگولیشن میں کرشنگ سیزن شروع کرناناقابلِ عمل ہے۔
پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے ممبران کا اجلاس ہوا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کا 12.5 لاکھ ٹن سرپلس اسٹاک موجود ہے، اسٹاک کی موجودگی میں اگلاکرشنگ سیزن نہیں شروع ہوگا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق شوگرانڈسٹری کی ڈی ریگولیشن تک کرشنگ شروع نہیں کریں گے، چاول اور مکئی کی طرح فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے، تمام اقدامات کاشتکاروں کے حق کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ سے کاشتکاروں کی رقوم پھنس جائیں گی، مارکیٹ میں چینی کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے،