باجوڑ میں سلارزئی کوہی قبائل کے گرینڈ جرگہ نے شرپسند ی میں ملوث عناصر کے گھر مسمار کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ رات نو بجے کے بعد علاقے میں گھومنے پھیرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ نے چوروں کو علاقہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات کے وقت علاقہ کوہی غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، غیرمقامی بنجاروں کی علاقے میں انٹری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
جرگے میں عمائدین اور نوجوانوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ چوری کرنے والوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گااور انہیں علاقہ بدر کردیا جائے گا۔
جرگہ نے فیصلہ کیا کہ رات کےوقت علاقہ کوہی غیرمقامی افراد کے داخل ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ شرپسند عناصر کی گرفتاری پر مجرم کی ضمانت نہیں دی جائے گی۔
جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مجرم،چوریا شرپسند کی ضمانت دینے والا بھی مجرم تصور ہوگا، قتل میں ملوث افراد کے گھر کو مسمار کردیا جائے گا۔