Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 01:33pm

طلبا کو شادیوں میں پرس چرانے کا جرم سکھانے والے بھارتی اسکول

بھارت میں موجود ایک اسکول نوجوان طالب علموں کو جرائم کی کلاسز کی تربیت دینے لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وسطی میں واقع تین گاؤں (کڈیا، گل کھیڑی اور ہلکھیڈی) کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو شادیوں اور دیگر مقامات پر پرس اور نقد کی چھینا جھپٹی کرنا سکھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق والدین اپنے 12 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کو ہے، ان ”چور اسکولوں“ میں بھیجتے ہیں جہاں وہ مقامی جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہوکر ان سے جرم سیکھتے ہیں۔

اسکولوں میں موجود ٹیچرز پیشہ ور مجرم ہیں جو پورا گینگ چلاتے ہیں۔

جرائم کے نصاب میں جیب تراشی، پرہجوم مقامات پر بیگ/ پرس چھیننا، پولیس سے بچنا اور مار پیٹ کو برداشت کرنا شامل ہے۔ بچوں کو جوا کھیلنے اور شراب بیچنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔

ان اسکولوں میں جرم سیکھنے آنے والے طلباء کے والدین حیران کن طور پر فیس کی مد میں 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں۔ عام طور پر طلباء کم تعلیم یافتہ اور غریب گھرانوں سے آتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان بچوں کو امیر گھرانوں میں گھلنے ملنے اور مہنگی ترین شادیوں میں داخل ہونے کی تربیت دی جاتی ہے۔

حیران کن طور پر ان بچوں کے والدین گینگ لیڈروں کی جانب سے تقریباً تین لاکھ سے پانچ لاکھ بھارتی روپے کی سالانہ ادائیگی بھی وصول کرسکتے ہیں۔

Read Comments