Aaj Logo

شائع 29 اگست 2024 10:43am

برتنوں سے گوشت کی بو کو کیسے دور کیا جائے؟ ان آسان ٹپس پر عمل کریں

کیا آپ اپنے برتنوں میں بس جانے والی گوشت کی بو کو دور کرنا چاہتی ہیں؟ لیکن باوجود اچھی طرح دھونے کے وہ برتنوں سے نہیں جاتی ہے، تو فکر نہ کریں! ہم آپ کی اس مشکل کو دور کرنے کے لیے چندآسان ٹپس لائے ہیں اس پر عمل کریں۔

لیموں اور پانی

لیموں کی ہائی ایسیڈک اجزا کسی بھی قسم کی بو کو دور کرنے کے لیے انتہائی موثر ہیں۔ ایسے برتنوں کو پانی سے بھریں، اس میں لیموں کا رس نچوڑ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

پرانے ہینڈ بیگ اور پرس کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے 4 آسان طریقے

سرکہ

سرکہ بھی آپ کے برتنوں سے گوشت کی بو دور کرنے کا ایک بہترین آپشن ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سرکہ میں گرم پانی کو مکس کریں اور اسے برتنوں کے اندر ڈال دیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کے استعمال کے لیے، ایک سے دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈالیں اور برتنوں کو اس محلول میں بھگو دیں۔ اسے چند منٹوں کے لیےچھوڑ دیں، اور پھر برتنوں کواچھی طرح پانی سے کنگھال لیں۔

بیسن

بیسن کی جذب کرنے کی صلاحیت اسے برتنوں سے گوشت کی بو دور کرنے کے لیے زیادہ موثر بناتی ہے۔ تھوڑا سا بیسن برتن میں چھڑک دیں اور پھر اسے پانی سے دھو لیں۔

کافی پاوڈر

کافی میں نائٹروجن پایا جاتا ہے۔ جوکہ برتنوں سے گوشت کی بو کو خارج کر سکتا ہے۔ تھوڑی سی کافی کو تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اس پانی کو برتنوں میں ڈال دیں۔

Read Comments