پاکستان کی مشہور کلاسیکل اور پاپ گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کا نیا گانا ’باری تھانی‘ یو ٹیوب پر ریلیز ہو گیاہے۔
گانے میں ان کے ہمراہ اداکارہمایوں سعید نےپرفارم کیا ہے۔
فردوس جمال کے بیان پر ہمایوں سعید نے اپنا موقف پیش کردیا
اس گانے کی ڈائریکشن عبداللہ حارث نے دی ہے۔
گانے کو کلاسیکل انداز میں پکچرائز کیا گیا ہے اورحدیقہ کی مدھر اور سریلی آواز مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
دنیابھر کے مداح ہمایوں سعید اور حدیقہ کی کیمسٹری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ خصوصا ہمایوں سعید کی پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔